Best of Best Islamic Poetry | Urdu Islamic Shayari

 

دل میں بعغض رکھ، کینہ بھی انا رکھ


دل میں بعغض رکھ، کینہ بھی انا رکھ

اس دل میں نفرت کا نقشہ بنا رکھ


انساں میں سےابلیس ِ کدورت کو نِکال

اس کے سوا جو بچے مجھ کو بتا رکھ


انصاف کی بستی میں مجھے جانا ہے

منزل کا میرے سامنے نقشہ رکھ


ہم نے کیوں کرنا،اپنوں سے حسدو حرص

چلتا رہ یار چلتے سب سے وفا رکھ


یہ لوگ تمہیں کہتے برا بھی تو

یہ مان کہی ان کی اپنی ادا رکھ


تم چاہتے ہو اگر رُموزِ حق تو

اس حق کے سفر کو اوروں سے جدا رکھ


ہاں ہوں گی سبھی حاجتیں تیری پوری

اک بار نبیﷺ کے سامنے مُدعیٰ رکھ


مظلوموں کا ساتھ نبھانے کا وقت ھے


 ظلم کی حدے انتہا مٹانے کا وقت ھے

مظلوموں کا ساتھ نبھانے کا وقت ھے۔۔


وہ جو سوئے ہیں خواب خرگوش کی نیند۔۔۔

ان مردہ ضمیرون کو پھر سے جگانے کا وقت ھے


وہ جو بنے ہیں ٹھیکیدار سارے عالم کے۔۔

ان کی ٹھیکیداری پھر آزمانے کا وقت ھے۔۔


وہ کہ جنہیں پرواہ نہین کسی کے جینے مرنے کی۔

انہیں موت کا احساس یاد دلانے کا وقت ھے۔


کیون ڈرے سہمے جئین ہم موت کے خوف سے؟

آکھون میں آکھین ڈال جرعت دکھانے کا وقت ھے۔


وہ جو قدم اٹھے ہیں راہے مقتل کی طرف۔۔۔

ہنوز انہیں پیچھے نہیں دبانے کا وقت ھے۔۔۔


سلطان صلاح الدین ایوبی وہ فاتح القدس۔۔۔

دشمن کو پھر سے یاد دلانے کا وقت ھے۔۔


شہادت اگر نصیب ھے تو زحے نصیب اپنے۔۔

ہو مبارک تمکو خلد جشن منانے کا وقت ھے۔۔


ہو کر مسلمان اور ڈر جائین گے ظلم سے۔۔۔

دشمن کی یہ خام خیالی مٹانے کا وقت ھے۔۔


دین حق اسلام ھے اور باقی سب باطل۔۔۔

یہود و نصا را کو یہ باور کرانے کا وقت ھے۔

جو دل سے مانگا ھے وہ عطا کر مجھے


یا زند گی کی قید سے تو رہا کر مجھے۔۔۔

یا جو دل سے مانگا ھے وہ عطا کر مجھے


تیرے ذ مے چھوڑ تا ہون اپنی زیست مین۔

جو حق مین بہتر ہو وہی عطا کر مجھے۔


جھو ٹون کی محفل مین اکیلا تنہا کھڑا ہو ن۔۔

سر خروع کی سی امید ھے سچا کر مجھے۔۔


آ ہ !!! کس کمبخت کو نہین اپنی آبرو عزیز۔۔

دیکھ ! سر محفل نہ یون اسد ر سوا کر مجھے


نعت 


حضور کے جو غلاموں میں نام آ جائے

مرا بھی عشقِ نبی میں مقام آ جائے


پکاریں لوگ مجھے آپ کا ہی دیوانہ

مرے بھی ہاتھ میں کوثر کا جام آ جائے


ہو طیبہ کا سفر چوم لوں میں خاکِ پا

مرے نصیب میں ایسی جو شام آ جائے


کلام ایسا کہوں شہِ دو جہاں کے لئے

فرشتوں کی یہ زباں پر کلام آ جائے


ہو مصطفے کا اگر دل میں عشق پیدا سیف

کہ زندگی میں اجالا تمام آ جائے


!میرے سرکار صہ کا جو گدا ہو گیا


میرے سرکار صہ کا جو گدا ہو گیا

مہرباں اس پہ میرا خدا ہو گیا


ان صہ سے فریاد کی گھونٹ بھر کی اگر

مجھ پہ رحمت کا دریا فدا ہو گیا


جان دی کربلا میں تو بولے حسین رضہ

دین کا حق یوں نانا صہ ادا ہو گیا


آپ صہ سے آقا صہ نسبت میری جڑ گئی

میری بخشش کا بھی آسرا ہو گیا


میرے چہرے کی افسردگی ٹل گئی

خاک ِ طیبہ ملی دل ہرا ہو گیا


آیا جھونکا ہوا کا مدینے سے جب

آن میں میرا ہر غم ہوا ہو گیا


نامِ احمد صہ لیا اور سکوں پا لیا

آپ صہ کا ذکر میری دوا ہو گیا


ان صہ کے قربان جاؤں میں عنبر سدا

جو بھی مانگا مجھے وہ عطا ہو گیا‎

( صلی اللہ علیہ وسلم.)

 


 

Post a Comment

Previous Post Next Post