Most Charming Islamic Poetry | Islamic Shayari


 

شیطان کو حکم کر سجدہ انسان کو وہ نا فرمانی کر گیا


شیطان کو حکم کر سجدہ انسان کو وہ نا فرمانی کر گیا


انسان کو دے کر توبہ کی توفیق خدا مہربانی کر گیا

 دعا کو ہاتھ اٹھاۓ ہیں


دعا کو ہاتھ اٹھاۓ ہیں

اور سوچ رہی ہوں کیا مانگوں


اپنے درد کی میں دوا مانگوں

یا رب سے میں شفا مانگوں


یہ دل بے چیں رہتا ہے

سکوں کی میں ردا مانگوں


میں نیکی کی جزا مانگوں

یا معافیِ خطا مانگوں


اپنی سب رضاؤں میں

رب کی میں رضا مانگوں


کیوں زندگی یوں بے رنگ ہے

تو رنگ اک نیا مانگوں


محبت ہو گئی تھی جو

کیا اسکی میں سزا مانگوں


اس دل کا حال سنانے کو

میں کیوں نہ دلرُبا مانگوں


اور دل بھی تو بہلانا ہے

سو پرسکون فضا مانگوں


زندگی کی کشتی بچانے کو

میں اک ناخدا مانگوں


اپنے چاہنے والوں کی

میں عمر رواں مانگوں


اب ہاتھ جو اٹھاۓ ہیں

تو اور کیا کیا مانگوں


ان سوچوں ہی گم تھی

میں پھر یوں ہی خیال آیا کہ


کیوں اور کچھ بھلا مانگوں

خدا سے میں خدا مانگوں


خدا مجھے جو مل حاۓ

اور کچھ میں نہ مانگوں

کیوں کہ جو رب ہے نہ وہی سب ہے....


خیر ہے خود کو مٹا دیتا ہوں


خیر ہے خود کو مٹا دیتا ہوں

پہلے اسے بھلا دیتا ہوں


ڈھنگ تو زندگی کے ہیں ہزار

میں ہی کیوں خود کو سزا دیتا ہوں


موسموں کی طرح خود کو بدلتے ہیں لوگ

اک میں ہی خود کو سمجھا لیتا ہوں


سچ ہے ہار ہی گیا تھا میں

امید صرف رب سے لگا لیتا ہوں


جو دل سے مانگا ھے وہ عطا کر مجھے


یا زند گی کی قید سے تو رہا کر مجھے۔۔۔

یا جو دل سے مانگا ھے وہ عطا کر مجھے


تیرے ذ مے چھوڑ تا ہون اپنی زیست مین۔

جو حق مین بہتر ہو وہی عطا کر مجھے۔


جھو ٹون کی محفل مین اکیلا تنہا کھڑا ہو ن۔۔

سر خروع کی سی امید ھے سچا کر مجھے۔۔


آ ہ !!! کس کمبخت کو نہین اپنی آبرو عزیز۔۔

دیکھ ! سر محفل نہ یون اسد ر سوا کر مجھے


 حمد باری تعالی


زندہ ہیں جب تک مجھے بس گانے ہیں

گیت تیرے نام کے بڑے ہی سہانے ہیں


ہے سجدہ، کبھی رکوع، تو قیام کبھی

یہ سب بس تم سے ملنے کے بہانے ہیں


لوگ ہیں کہ پہچان سے بھی ہیں عاری

آپ ہیں کہ حال دل کا بھی جانے ہیں


مجھے بادلوں کی چال یہ بتاتی ہے

تو نے آج یہ خاکساروں پہ بسانے ہیں


ہم تو سمجھ بیٹھے تھے دنیا کو سب

بعد اس کے آنے ابھی اور بھی زمانے ہیں


بے اعتباری کے اس سنگیں دورمیں

ہم تو بس آپ ہی کو اپنا سب مانے ہیں


اک نشہ تیرے جام کا کھینچتا ہے مجھکو

ورنہ اس شہر میں اور بھی میخانے ہیں


جام پیتے ہیں سب تیرے ہی ہاتھ سے

تو بتا کیوں بنا رکھے اور بھی پیمانے ہیں


ایک تم ہی نہیں ہو غلام اس کے عمراؔن

یہ سب جہاں والے اسی کے دیوانے ہیں

.

Post a Comment

Previous Post Next Post