کامیاب زندگی کی نشانی یہی ہے، کہ جب آپ پیچھے
مڑ کر دیکھیں تو زندگی میں کوئی پچھتاوا نہ ہو!"
!بھری ہوئی جیب سے دُنیا کا پتہ چلتا ہے۔ اور خالی جیب سے اپنوں کا
دوسروں کی توقعات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی وجہ یہ ہوتی ہے،
کہ ہم ڈرتے ہیں کہ دوسرا ہمیں چھوڑ ہی نہ دے!
!ہم اچھا ہونے یا اچھا بننے کے باوجود کسی نہ کسی کہانی میں برے ہوتے ہیں
انسان بڑی دلچسپ مخلوق ہے۔ یہ جانور کو مصیبت میں دیکھ کر برداشت نہیں کر سکتا،
لیکن انسان کو مصیبت میں دیکھ کر خوش ہوتا ہے!
مرد کے دل میں دوسری عورت کی اور عورت
کی الماری میں نئے سوٹ کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے!
!اکثر لوگوں میں تکبر ہوتا ہے، لیکن ان کا نفس ان کو پتہ نہیں چلنے دیتا
"اکثر لوگ اپنی گفتگو سے غیبت، بہتان اور تہمت نکال دیں
تو باقی صرف خاموشی رہ جاتی ہے۔ جو کہ ایک بہترین عبادت ہے!"
ہر ایک چیز اپنے وقت پر ہی اچھی لگی ہے، لیکن نیکی کمانے کا وقت جوانی ہے۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہم نیکی اس وقت کرتے ہیں، جب برائی کے قابل نہیں رہتے!
جس معاشرے میں سب چلتا ہو، پھر وہ معاشرہ مشکل سے ہی چلتا ہے!
جتنا ملے قبول کر لینا چاہیے ہو سکتا ہے یہ بھی ہماری اوقات سے زیادہ ہو۔
ہم تو گناہ گار بندے ہیں اس کا فضل تو ہر وقت ہمارے عیب چھپاتا ہے!
موت کتنی تیزی سے ہماری طرف بڑھ رہی ہے۔
اگر ہمیں یہ پتہ چل جائے تو ہمیں اپنے منصوبوں پر ہنسی آجائے!
!بڑی سے بڑی بات پہ ہار نہ ماننے والے اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پہ ٹوٹ جاتے ہیں
انسان کے دل میں خدا کی مہربانی سے ایسا تار ضرور موجود ہے
کہ وہ لوٹ کر خدا کی طرف ضرور آتا ہے چاہے وہ کسی بھی روپ میں آئے!
!وقت سے پہلے اور قسمت سے زیادہ کبھی نہیں ملتا
میں جانتا ہوں، میں کچھ تو ہوں، کیونکہ میرا رب کبھی کوئی چیز بیکار نہیں بناتا!
ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا ہمیں پھولوں کا ٹکڑا دینے کے
موڈ میں ہوتا ہے اور ہم صرف ایک پھول کی ضد لگا کر بیٹھے رہتے ہیں!
"کسی تعلق کو بچانے کیلئے سو دلیلیں دینے سے بہتر ہے
کہ دل پہ پتھر رکھ کے جانے والے کو خوشی خوشی رخصت کر دیا جائے!"
دُنیا میں کبھی کسی اچھے انسان کی تلاش مت کرنا، بلکہ خود اچھے بن جاو،
ہوسکتا ہے آپ کے اس کام سے کسی اور کی تلاش ختم ہو جائے۔
ہم اللہ کو ایک مانتے ہیں لیکن اللہ کی ایک بھی نہیں مانتے!
!جس نعمت میں ناشکری ہے، وہ ہمیشہ نہیں رہ سکتی
!اصلاحِ نفس کی ہمہ وقت کوشش کرتے رہو، تاکہ ہمارے اندر اچھی صفات پیدا ہوں
کسی بھی محفل میں ہمارے نشت وبرخاست اور گفتگو سے حاضرین کی عزت بڑھنا چاہیے، یہ نہیں ہوناچاہیے کہ ہمارے کسی فعل سے کسی کا دل دُکھ جائے!"
جس بات کا تمہیں پورا علم نہ ہو، اپنی زبان سے مت نِکالو!
جو بات تم اپنے دُشمن سے چھپانا چاہتے ہو اپنے دوست سے بھی مت کہو، ہو سکتا ہے کہ وہ بھی کسی روز تمہارا دُشمن نہ بن جائے!
جس قدر ممکن ہو لوگوں کے ہجوم سے بچو، اس طرح تمہارا دل سلامت رہے گا، نفس پاکیزہ رہے گا اور جسم کو آرام ملے گا!
جس طرح تم کسی کو اپنے حسن و اخلاق سے دوست بنا سکتے ہو، اسی طرح بد اخلاقی سے اپنے دوستوں کے مخالف بھی بن سکتے ہو!
!جس طرح آگ کا ایک ذرہ عالم کو تباہ کر دیتا ہے، اسی طرح ایک گِلہ انسان کی حالت تباہ کر دیتا ہے
!جوانی میں ایسے کام کرو جو دین اور دینا دونوں میں مفید ہوں
اُس عورت پر ہر گز بھروسہ مت کرو جو کُند ذہن اور بے شعور ہو!
!ہر قسم ہر طبقہ کے لوگوں کو پہچانو اور اُن کے ساتھ مناسب برتاو کرو
!بد گمانی کو اپنے اوپر غالب مت کرو، کہ تجھے دُنیا میں کوئی ہمدرد نہ مل سکے
!اصلاح پسند اور عقل مند لوگوں سے مشاورت کرتے رہو
!رات میں آہستہ آہستہ باتیں کرو، تاکہ کوئی تمہارا دُشمن تمہاری بات سن کر تمہیں نقصان نہ پہنچا دے
!نیکی کر اور مخلوق کو طریقہِ نیکی سیکھا۔ بدی سے دور رہ اور مخلوق کو بھی بدی سے دور رکھنے کی کوشش کر
!انصاف سے کام لو گے تو دوست زیادہ اور دُشمن کم بنیں گے
چلنا انسان کی بہترین دوا ہے!
!دو چیزوں کی عادت بنائیں۔ مدد کرنا یا کم از کم کسی کا نقصان نہ کرنا
ہر چیز میں فطرت کی مخالفت ہوتی ہے!
مریضوں کے عیبوں پر بھی نگاہ رکھیں، جسکی وجہ سےوہ اکثرتجویز کردہ چیزوں کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں!
جو استعمال ہوتا ہے وہ ترقی کرتا ہے اور جو استعمال نہیں ہوتا وہ ضائع ہوتا ہے!
تمام زندہ مخلوقات میں روح ایک جیسی ہے۔حالانکہ ہر ایک کا جسم مختلف ہے!
اگر آپ اُداس ہیں تو سیر کو جائیں، اور اگر آپ پھر بھی اُداس ہیں تو دوسری سیر کو جائیں!
اگر ہم ہر فرد کو مناسب مقدار میں پرورش اور ورزش دے سکتے ہیں،
تو ہمیں صحت کا سب سے محفوظ راستہ مل سکتا ہے!
ہمارے اندر موجود فطری قوتیں ہی بیماری کے حقیقی معالجے ہیں!
!سائنس علم کا باپ ہے۔ لیکن رائے جہالت کو جنم دیتی ہے
!حقیقت میں دو چیزیں ہیں۔ سائنس اور آراء، سابقہ علم موخرالذکر جاہلیت
اُمید اچھی رکھو، لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو
!وہ لوگ جو بہت کم جانتے ہیں عموماً جب وہ بولتے ہیں بہت اچھا بولتے ہیں
!ہماری مرضی ہمیشہ اپنی ہی بھلائی کیلئے ہوتی ہے، لیکن ہم یہ نہیں دیکھتے کہ وہ آخر ہے کیا
اگر آپ ہار نہیں مانتےتو، آپ کے پاس اب بھی موقع ہے۔ ہار ماننا سب سے بڑی ناکامی ہے!
اگر آپ کے سامنے نو خرگوش ہوں اور آپ کسی ایک کو پکڑنا چاہتے ہو تو صرف ایک پر دھیان دو!
!صحیح لوگوں کو تلاش کریں، بہترین لوگوں کو نہیں
صرف بیوقوف بولنے کیلئے منہ کا استعمال کرتے ہیں۔ ہوشیار آدمی اپنا دماغ استعمال کرتا ہے۔ اور عقلمند آدمی دل کا استعمال کرتا ہے!
اگر آپ نے کبھی کوشش نہیں کی تو، آپ کو کیسے معلوم ہوگا کہ یہاں پر کوئی موقع ہے؟
!کبھی ہمت نہ ہارو آج کا دن سخت ہے، کل بدتر ہوگا، لیکن پرسوں بہترین ہوگا
!اگر آپ کچھ کرتے ہی نہیں تو، کچھ بھی ممکن نہیں ہے
!اپنے مد مقابل سے سیکھئے، مگر اُس کی نقل کبھی مت کریں۔ نقل کی تو آپ گئے
!آپ میں جو سب سے اہم چیز ہونی چاہیے وہ صبر ہے
!زندگی مختصر ہے، حیسن ہے۔ اپنے کام پر بہت زیادہ دھیان بھی مت دیجئے۔ زندگی سے لطف اندوز ہوں
!مقابلہ ہمیشہ جدت، اور خدمات کے بل بوتے پر کیا جانا چاہیے، قیمتوں کی بنیاد پر کبھی مقابلہ مت کریں
Post a Comment